ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، ٹیکس نادہندگان اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف نیا قدم: 9 ادارے یکجا

02:01 PM, 16 Aug, 2025

لاہور: پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں، ٹیکس نادہندگان اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے لیے 9 مختلف ادارے ایک ایپ پر یکجا ہو گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس پنجاب نے "ون ایپ" متعارف کروائی ہے، جس میں ٹریفک پولیس، ایکسائز، پی ایچ پی، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ، ٹرانسپورٹ، ماحولیات، سیف سٹیز اور دیگر ادارے شامل ہیں۔ یہ ایپ گاڑیوں کی فٹنس اور دیگر مسائل پر فوری کارروائی کی اجازت دے گی۔

"ون ایپ" میں 8 مختلف میڈیولز ہوں گے جن کے ذریعے وارڈنز اور متعلقہ ادارے گاڑیوں کی تفصیلات چیک کر سکیں گے۔ نمبر پلیٹ کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہی گاڑی کی تمام تفصیلات سامنے آ جائیں گی۔

مزیدخبریں