پنجاب پولیس کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز

02:04 PM, 16 Aug, 2025

لاہور : پنجاب پولیس نے لاہور سمیت پورے صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز کا آغاز کیا۔ ان آپریشنز میں 447 کومبنگ آپریشنز کیے گئے، جن میں 13,660 سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی، اور 42 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔

پنجاب پولیس نے 25 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی کیے، جن میں 2,830 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، اور 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

آپریشنز کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 322 اشتہاری مجرمان، 141 عدالتی مفرور اور 92 عادی مجرمان بھی گرفتار کیے گئے۔ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کیں۔

مزیدخبریں