لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں لائیو اسٹاک کے شعبے کی بہتری کے لیے ایک شاندار اور تاریخی پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔نمائندہ لاہور رنگ کے مطابق اس پراجیکٹ کے تحت پنجاب بھر میں ایک ہزار ویٹرنری گریجویٹس اور پیرا ویٹس کے لیے پہلا جامع انٹرن شپ پروگرام شروع کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس پروگرام کے لیے ساٹھ کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔ اس انٹرن شپ پروگرام کے تحت ویٹرنری گریجویٹس کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ "پنجاب میں لائیو اسٹاک کے پوٹینشل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے ہمیں جدید تربیت اور تحقیق کی ضرورت ہے، اور اس پروگرام کے ذریعے ہم اس شعبے میں بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ تاریخی پروگرام ویٹرنری گریجویٹس کو عملی تجربہ فراہم کرے گا، جس سے پنجاب میں لائیو اسٹاک کے شعبے کی ترقی میں مدد ملے گی اور کسانوں کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں گی۔