وزیراعلیٰ پنجاب کی 720 صنعتی کارکنوں کے فلیٹس کی قرعہ اندازی، مزید 1872 فلیٹس آئندہ 18 ماہ میں مکمل ہوں گے

10:26 AM, 16 Dec, 2025

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے بے گھر صنعتی کارکنوں کے لیے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی۔

وزیراعلیٰ نے بٹن دبا کر قرعہ اندازی کا آغاز کیا اور کامیاب صنعتی کارکنوں کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ان کارکنوں کو اپنے بنے ہوئے گھروں کی ملکیت مل جائے گی۔

مریم نواز شریف نے بیوگان اور معذور افراد کے لیے علیحدہ فلیٹس مختص کرنے کے احکامات جاری کیے اور شیخوپورہ میں قائدا عظیم بزنس پارک میں بیچلر ہاسٹل تین ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ ساتھ ہی سپیشل صنعتی کارکنوں کے لیے گراؤنڈ فلور پر فلیٹس دینے کا حکم دیا گیا۔

آئندہ 18 ماہ کے دوران صنعتی کارکنوں کے لیے مزید 1872 فلیٹس مکمل ہوں گے۔یہ اقدامات صنعتی کارکنوں کی رہائش کی سہولت اور معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔

مزیدخبریں