وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سانحہ اے پی ایس کی برسی پر خصوصی پیغام

03:35 PM, 16 Dec, 2025

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی برسی پر خصوصی پیغام میں شہید بچوں، اساتذہ اور عملے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس میں معصوم بچوں کی قربانی کو کبھی نہیں بھولا جا سکتا، اور ان کی بہادری اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے شہید بچوں کے والدین اور خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے صبر اور حوصلے کی مثال سب کے لیے قابلِ تقلید ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے اور افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کی بدولت ملک کا مستقبل روشن ہے۔ مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ سانحہ اے پی ایس کے بچوں کی عظیم قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

مزیدخبریں