لاہور:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس سانحہ اے پی ایس میں جام شہادت نوش کرنے والے اساتذہ، طلبہ و طالبات سمیت تمام شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے عزم اور حوصلے کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔ سانحہ اے پی ایس پشاور نے پاکستانی قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا، اور اس واقعے کی یاد آج بھی دلوں میں تازہ ہے۔
آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دے گی، اور خوارجی دہشت گردوں، شدت پسندوں اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا۔ قوم کے امن اور مستقبل کے دشمن دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے پنجاب پولیس شب و روز مصروف عمل رہے گی۔