لاہور میں شدید سردی اور دھند کا سلسلہ جاری ہے۔ سرد ہواؤں کے سبب شہر کا موسم مزید سرد ہو گیا ہے، اور صبح کے وقت متعدد علاقوں میں حدِ نگاہ تقریباً صفر رہی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، جبکہ موسم سرد اور خشک رہے گا۔ کم سے کم درجہ حرارت تقریباً 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔