سیاست خدمت کا نام، احتجاج اور انتشار عوامی ریلیف نہیں دے سکتے :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری

02:32 PM, 16 Jan, 2026


وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آدھا تیتر اور آدھا بٹیر کی سیاست کرنے والے سیاسی بونے ہیں، جن کا اوڑھنا بچھونا احتجاج، انتشار اور فساد ہے، اور ان سے عوامی ریلیف کی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ سیاست خدمت کا نام ہے، ہر مہینے سڑکوں پر سرکس لگانے کا نہیں۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو گراؤنڈ سطح پر نظر آنے والا قرار دیا اور کہا کہ مریم نواز کی کارکردگی کا معیار ان کے منصوبوں کی شفافیت ہے۔

وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پنجاب میں عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں