لاہور تعلیمی بورڈ نے میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات 2026 کا شیڈول جاری کر دیا

03:41 PM, 16 Jan, 2026

لاہور تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ و ضمنی امتحانات 2026 کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات 27 مارچ 2026 سے شروع ہوں گے۔

بورڈ کے مطابق دسویں جماعت کا نتیجہ 6 اگست 2026 جبکہ نویں جماعت کا نتیجہ 2 ستمبر 2026 کو جاری کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ میٹرک کے ضمنی امتحانات 6 اکتوبر 2026 سے شروع کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

انٹرمیڈیٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سالانہ امتحانات 20 مئی 2026 سے ہوں گے۔ بارہویں جماعت کا نتیجہ 23 ستمبر جبکہ گیارہویں جماعت کا نتیجہ 22 اکتوبر 2026 کو جاری کیا جائے گا۔

مزیدخبریں