لاہور :ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے کا ٹاؤن پلاننگ ونگ متحرک ہو گیا ہے اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریاز میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن، گلشن راوی، شادمان، ڈیفنس روڈ اور آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس اسکیم میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 93 املاک کو سربمہر کر دیا۔
حکام کے مطابق غیرقانونی کمرشل استعمال اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر گلبرگ اور ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن میں 21 املاک جبکہ گلشن راوی اور شادمان میں 32 املاک کو سربمہر کیا گیا۔
ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ غیرقانونی تعمیرات اور قواعد کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔