لاہور:لاہور میں چوکی سبزی منڈی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے وارداتوں کی سنچری مکمل کرنے والے موٹر سائیکل گروہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ٹیم نے ملزمان کو ٹبہ گاؤں سے ٹریس کر کے حراست میں لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان باہم مل کر نجی سوسائٹی میں واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ گرفتار ملزمان چوری اور ڈکیتی سمیت 100 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ دو موٹر سائیکلیں، نقدی اور ایک پستول برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر انکشافات کی توقع ہے۔