محکمہ تعلیم پنجاب کا سرکاری سکولوں میں صفائی اور معیاری تعلیم یقینی بنانے کا اعلان

03:45 PM, 16 Jan, 2026

لاہور :محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام سرکاری سکولوں میں صفائی اور معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ سکولوں کی صفائی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
نمائندہ  لاہور رنگ  لاہور اویس گجر کے مطابق   سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے اچانک سکول وزٹس کا فیصلہ کیا ہے، اور کہا ہے کہ اگر سرپرائز وزٹس کے دوران کسی سکول میں کوتاہی سامنے آئی تو متعلقہ سی ای او براہِ راست ذمہ دار ہوگا۔

محکمہ تعلیم نے سکولوں میں نظم و ضبط اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے پر خصوصی زور دینے کی بھی ہدایت دی ہے تاکہ طلباء کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

مزیدخبریں