شدید دھند کے باعث ٹرینیں لیٹ، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

03:46 PM, 16 Jan, 2026

لاہور :میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔ کراچی، کوئٹہ اور دیگر شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہیں، جبکہ تاخیر کا دورانیہ 1 سے 6 گھنٹے تک بتایا گیا ہے۔

ٹرینوں کی تاخیر کے سبب مسافروں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اور ریل حکام نے مسافروں سے صبر و تحمل کا اظہار کرنے کی درخواست کی ہے۔

مزیدخبریں