لاہور :مغربی ہواؤں کے سسٹم کے پنجاب میں داخل ہونے کے باعث پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 جنوری کے دوران مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش متوقع ہے۔
اسی دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے، جس میں لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات نے عوام سے احتیاط برتنے اور موسمی حالات کے پیش نظر ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔