لاہور:پنجاب ٹریفک پولیس نے محفوظ سفر کے لیے اوور سپیڈنگ کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ ٹریفک حکام کے مطابق رواں ماہ اوور سپیڈنگ کے واقعات میں 29 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق تیز رفتاری کرنے والے شہریوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ رواں ماہ اوور سپیڈنگ پر ایک ہزار سے زائد افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بھی نگرانی کا عمل جاری ہے، جس کے ذریعے 700 سے زائد تیز رفتار گاڑیوں کے ای چالان کیے جا چکے ہیں۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ رفتار کی پابندی کریں کیونکہ احتیاطی ڈرائیونگ ہی حادثات میں کمی اور قیمتی جانوں کے تحفظ کا ذریعہ ہے۔