پنجاب بجٹ عوام دوست، نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا:مریم نواز

06:28 PM, 16 Jun, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ موجودہ مالی مشکلات اور عالمی معاشی دباؤ کے باوجود حکومت نے ایک متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کو بڑی مالی ادائیگیوں کے باوجود کوشش کی گئی ہے کہ عوام پر کسی قسم کا اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے اور بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔

وزیراعلیٰ کے مطابق پنجاب حکومت کا بجٹ ترقیاتی منصوبوں اور عوامی ریلیف پر مرکوز ہے جبکہ دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے عوامی فلاح کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ “امید کا بجٹ” ہے جس کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور صوبے کی ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ حکومت آئندہ بھی عوامی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش جاری رکھے گی۔

مزیدخبریں