رمضان المبارک کا آخری عشرہ: لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، 72 گھنٹوں میں اشتہاریوں سمیت 92 ملزم گرفتار

03:35 PM, 16 Mar, 2026

لاہور : ماہِ صیام کے آخری عشرے اور عید کی آمد کے پیشِ نظر لاہور پولیس نے شہر بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرتے ہوئے سرچ آپریشنز اور چیکنگ میں تیزی پیدا کر دی ہے۔ پولیس کے موبائل سکواڈز نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پہرہ سخت کرتے ہوئے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
لاہور پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ تین روز کے دوران کی گئی کارروائیوں میں درج ذیل نتائج سامنے آئے ہیں۔ مختلف جرائم میں ملوث 92 ملزمان کو حراست میں لیا گیا، جن میں خطرناک اشتہاری بھی شامل ہیں۔
 چیکنگ کے دوران مشکوک حرکات و سکنات پائے جانے پر 46 افراد کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
سی سی پی او لاہور کی ہدایات پر موبائل سکواڈز نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں (Entry and Exit Points) پر سخت ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ شہر میں داخل ہونے والی ہر چھوٹی بڑی گاڑی کی باریک بینی سے تلاشی لی جا رہی ہے۔مشکوک افراد کی شناخت کے لیے جدید آلات کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
مارکیٹوں، مساجد اور عوامی مقامات کے گرد پولیس کے موبائل سکواڈز کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ آخری عشرے میں اعتکاف اور عید کی خریداری کے باعث رش میں اضافے کو دیکھتے ہوئے سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد نظر رکھی۔

مزیدخبریں