بادل چھٹ گئے، سورج آگ برسانے کو تیار؛ لاہور میں کل سے شدید 'ہیٹ ویو' کا الرٹ جاری

10:40 AM, 16 May, 2026

لاہور: لاہور میں خوشگوار موسم کا اختتام ہو گیا ہے اور محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کا امکان مکمل طور پر ختم ہونے کے بعد شدید گرمی کی آمد کی نوید سنا دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، آج شہر کا موسم صاف رہے گا اور دھوپ کی شدت کے باعث زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ اب بارش کا دور دور تک کوئی امکان نہیں ہے۔

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اتوار سے لاہور میں گرمی کی ایک نئی اور تیز لہر داخل ہو رہی ہے، جس کے زیرِ اثر اگلے چند دنوں میں پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ کی جھلسا دینے والی سطح کو چھو سکتا ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں شدید گرمی سے بچنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل کر لیں۔

مزیدخبریں