پنجاب حکومت کا پرتشدد تنظیم پر پابندی کے لیے وفاق کو سفارش بھیجنے کا فیصلہ

02:57 PM, 16 Oct, 2025

لاہور: پنجاب حکومت نے ایک پرتشدد تنظیم پر پابندی کے لیے وفاقی حکومت کو سفارش بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں تنظیم کے اثاثوں، مالی معاملات اور قیادت سے لے کر یونین کونسل سطح تک تمام افراد کی فہرستیں تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 اجلاس میں مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

مزیدخبریں