اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج ہو رہے ہیں۔ صدر کی نشست پر ہارون الرشید اور توفیق آصف کے درمیان براہِ راست مقابلہ ہوگا، جبکہ سیکرٹری کے لیے میاں عرفان اکرم اور ملک زاہد اسلم اعوان میدان میں ہیں۔
نائب صدر پنجاب کی نشست پر محمد حبیب قریشی، چوہدری ارشد حسین اور خالد مسعود سندھو کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
ملک بھر سے 4,379 وکلا اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
لاہور میں 1,460، راولپنڈی 805، خیبرپختونخوا 593، سندھ 741، بلوچستان 322، ملتان 315 اور بہاولپور سے 145 وکلا ووٹ کاسٹ کریں گے۔