لاہور میں جعلی کولڈ ڈرنکس کی بڑی کھیپ برآمد، کارروائی میں بھاری مقدار ضبط

10:35 AM, 16 Sep, 2025


لاہور: لاہور میں جعلی کولڈ ڈرنکس کی تیاری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12 ہزار 134 لیٹر جعلی کولڈ ڈرنکس، 3 ہزار 200 ناقص بوتلیں، 80 کلو لیبلز، 90 کلو چینی، کیمیکلز، فلیور، فلنگ مشین، 5 سلنڈر، واٹر ٹینک اور 5 ڈرم ضبط کر لیے گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ جعلی کولڈ ڈرنکس کی اس بڑی کھیپ کو لاہور میں سپلائی کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزیدخبریں