لاہور میں گاڑیوں کے دھویں کی نگرانی کیلئے جدید سکیننگ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

05:53 PM, 16 Sep, 2026

لاہور: محکمہ ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی پنجاب نے گاڑیوں کے دھویں اور فضائی آلودگی کی نگرانی کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

 منصوبے کے تحت لاہور کے 9 اہم داخلی و خارجی راستوں پر وہیکلر ایمیشن اسکیننگ سسٹم نصب کیا جائے گا۔ وہیکلر ایمیشن سکیننگ سسٹم کے ذریعے سڑک پر چلتی گاڑیوں کے دھویں کی غیر مداخلتی ٹیکنالوجی کے ذریعے موقع پر ہی سکیننگ کی جائے گی۔

 جدید ریموٹ سینسنگ ڈیوائسز گاڑی کو روکے بغیر اس کے اخراج میں موجود آلودگی اور مضر اجزا کی پیمائش کریں گی۔

 محکمہ ماحولیات کے مطابق جدید نظام کے ذریعے فضائی آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کی نشاندہی اور اخراج کی نگرانی مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں