لاہور(اویس گجر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے غیر معیاری انفراسٹرکچر اور مختلف بے ضابطگیوں پر 17 پارٹنر سکولوں کے معاہدے منسوخ کردیے۔
پیف کی جانب سے پارٹنر سکولوں کی مانیٹرنگ کے دوران مختلف خلاف ورزیاں اور بے ضابطگیاں سامنے آئیں، جس پر متعلقہ سکولوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
مانیٹرنگ کے دوران خستہ حال اور خطرناک عمارتوں میں قائم بعض پارٹنر سکولوں کی نشاندہی بھی ہوئی۔ حکام کے مطابق طلبہ کے لیے غیر محفوظ ماحول فراہم کرنے والے سکولوں کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔
پیف حکام کا کہنا ہے کہ پارٹنر سکولوں کی مانیٹرنگ کا مقصد تعلیمی معیار کے ساتھ ساتھ طلبہ کے لیے محفوظ اور مناسب تعلیمی ماحول کو یقینی بنانا ہے۔
خستہ حال عمارتیں اور بے ضابطگیاں، پیف کے 17 سکولوں کے معاہدے منسوخ
06:10 PM, 16 Sep, 2026