وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا عوامی ایکسپریس کے حادثے کا نوٹس

10:33 AM, 17 Aug, 2025

لاہور:وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پشاور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس کے حادثے کا نوٹس لے لیا۔ یہ واقعہ لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جس میں دو کوچز پٹری سے اتر کر لگیج وین سمیت تین بوگیاں الٹ گئیں۔

حادثے کے باعث متعدد مسافر زخمی ہوئے اور املاک کو نقصان پہنچا۔ وزیر ریلوے نے فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی اور انکوائری رپورٹ سات روز میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

حادثے کے بعد ریلوے حکام نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ وزیر ریلوے نے اس واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

مزیدخبریں