لاہور: شہر میں سردی کی لہر بدستور برقرار ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آج اور آئندہ تین سے چار روز کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے، جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس 350 تک پہنچ گیا ہے، جو صحت کے لیے مضر قرار دیا جا رہا ہے۔