ملک کے مختلف علاقوں میں سموگ کے شدید اثرات، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

02:08 PM, 17 Dec, 2025

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں سموگ اور دھند کی شدت میں اضافے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ میں دھند اور سموگ میں شدید اضافہ متوقع ہے۔ علاوہ ازیں راولپنڈی، اسلام آباد، خیبر پختونخوا کے متعدد علاقے اور سندھ کے بالائی علاقوں میں بھی دھند کے بڑھنے کا امکان ہے۔

متاثرہ علاقوں میں بڑھتی ہوئی سموگ کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے، اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ضروری حد تک سفر کرنے، دھند میں گاڑیوں کی رفتار کم رکھنے اور ماسک استعمال کرنے کی تاکید کی ہے۔

مزیدخبریں