پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے نمایاں کام کیا ، وزیراعلیٰ کے گورننس ماڈل میں کسی بھی قسم کی سفارش نہیں چلتی: عظمی بخاری

04:18 PM, 17 Dec, 2025

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کاکہنا ہے کہ   پنجاب حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، اور وزیراعلیٰ مریم نواز روزانہ استعمال ہونے والی اشیائے خورونوش اور سبزیوں کی قیمتوں پر خاص توجہ دے رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے نمایاں کام کیا ہے اور وزیراعلیٰ کے گورننس ماڈل میں کسی بھی قسم کی سفارش نہیں چلتی۔ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی وزیراعلیٰ کی ترجیح ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ عوام کی خدمت میں کوتاہی کرنے والوں کو کوئی تحفظ نہیں دیا جائے گا۔

مزیدخبریں