گوجرانوالہ میں 10 ارب روپے کی لاگت سے مریم نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام پر اہم اجلاس

04:19 PM, 17 Dec, 2025

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں 10 ارب روپے کی لاگت سے اسٹیٹ آف دی آرٹ مریم نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام اور ترقی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کی۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب کے چیئرمین ڈاکٹر فرقد عالمگیر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں انسٹی ٹیوٹ کے قیام، ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔

مزیدخبریں