سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو دساوے والا میں سپرد خاک

02:22 PM, 17 Dec, 2025

لاہور:سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کو ان کے آبائی گاوں دساوے والا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سلیم حیدر، مسلم لیگ ن کے رہنما راؤ اجمل، دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں