لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخوا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست کے لیے انسانی جانوں کا سودا کیا جا رہا ہے۔ا ن کاکہنا تھا کہ 5 روز سے راستے بند ہونے کی وجہ سے مریض ہسپتالوں تک نہیں پہنچ پا رہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کے پی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے انہیں مشکلات میں ڈال رہی ہے۔
انہوں نے مزمل اسلم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی کارکردگی کا مقابلہ کرنا پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں۔
خیبر پختونخوا میں انسانی جانوں کا ضیاع، ذمہ دار صوبائی حکومت ہے: عظمیٰ بخاری
03:22 PM, 17 Feb, 2026