لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں گورنر پنجاب نے سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی اس کارروائی کے دوران 12 بھارتی پراکسی خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر پاک فوج کے جوان سلام کے مستحق ہیں۔ وطنِ عزیز کے دفاع کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
سردار سلیم حیدر خان نے شہداء کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں اپنے شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔
دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا شہداء کو خراجِ عقیدت
04:12 PM, 17 Feb, 2026