پنجاب کے ریونیو ریکارڈ کی حفاظت کے لیے ایک ارب 48 کروڑ کا میگا منصوبہ منظور، 8 اضلاع میں جدید ریکارڈ رومز بنیں گے

04:14 PM, 17 Feb, 2026

لاہور  پنجاب حکومت نے صوبے میں زمین اور ریونیو ریکارڈ کی شفافیت، تحفظ اور اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں "انٹی گریٹڈ ریکارڈ ریزرویشن" کے بڑے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے، جس پر ایک ارب 48 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
اس منصوبے کا مقصد دہائیوں پرانے کاغذی ریکارڈ کو جدید ڈیجیٹل اور محفوظ نظام میں منتقل کرنا ہے۔یہ منصوبہ 24 ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا، جس کی حتمی ڈیڈ لائن دسمبر 2027 مقرر کی گئی ہے۔ ریکارڈ تک عوامی رسائی کو آسان بنانا، شفافیت کو یقینی بنانا اور زمین کے ریکارڈ میں ردو بدل یا ضائع ہونے کے خطرات کا خاتمہ کرنا ہے۔
حکومت نے ابتدائی طور پر پنجاب کے 8 بڑے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کا انتخاب کیا ہے جہاں یہ جدید ریکارڈ رومز قائم کیے جائیں گے:

    بہاولپور

    ڈیرہ غازی خان

    گجرات

    لاہور

    ملتان

    راولپنڈی

    ساہیوال

    سرگودھا


اس منصوبے کے تحت ریکارڈ رومز کو انٹی گریٹڈ سسٹم سے منسلک کیا جائے گا، جس سے نہ صرف حکام بلکہ عام شہریوں کے لیے بھی اپنے زمین کے ریکارڈ کی تصدیق اور رسائی انتہائی سہل ہو جائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ریونیو کے شعبے میں کرپشن کے خاتمے اور زمین کے تنازعات کو کم کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔

مزیدخبریں