قومی اسمبلی کو پاکستان کے مفاد میں چلانا میری ذمہ داری ہے، سپیکر ایاز صادق

03:33 PM, 17 Jan, 2026

لاہور :لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ وہ سپیکر قومی اسمبلی ہیں، حکومت یا الیکشن کمیشن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں، تاہم توڑ پھوڑ اور خون خرابہ قابلِ قبول نہیں۔

ایاز صادق نے واضح کیا کہ قومی اسمبلی میں پاکستان یا افواجِ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی بات برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدالتوں نے قومی اسمبلی کو فریق بنایا ہوا تھا اور انہیں ملکی بقا کو سامنے رکھتے ہوئے ایوان کو چلانا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ وہ وزیراعظم سے مشاورت کرتے ہیں اور انہیں کسی قسم کی پابندی کا سامنا نہیں۔ انہوں نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی کا منتخب رکن قرار دیا۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ موجودہ خارجہ پالیسی ماضی کے مقابلے میں بہتر ہے، تاہم پاکستان کو ہمسایہ ملک اور دہشت گردی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ہر ملک میں مافیا ہوتے ہیں اور پاکستان میں بھی ہیں، جن کے خلاف لڑنا حکومت اور عوام دونوں کی ذمہ داری ہے۔

مزیدخبریں