لاہور: شاہی قلعے میں آگ لگنے سے قیمتی لکڑی جل کر خاکستر

05:03 PM, 17 Jan, 2026

لاہور :لاہور کے تاریخی شاہی قلعے کے یارڈ میں گزشتہ روز آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں قیمتی لکڑی جل کر خاکستر ہو گئی۔

سینئر رپورٹر   نمائندہ  لاہوررنگ ادریس شیخ  کے مطابق  آتشزدگی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب لکڑی کو مختلف عمارات کی تزئین و آرائش سے نکلنے کے بعد لیبارٹری کے قریب ذخیرہ کیا گیا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، لیکن اہلکاروں کی ممکنہ غفلت کو حادثے کا سبب قرار دیا جا رہا ہے۔ حکام نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ آگ لگنے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

مزیدخبریں