پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا جعلی و کلون نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

05:04 PM, 17 Jan, 2026

لاہور :پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جعلی اور کلون نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔
 نمائندہ لاہور رنگ  علی مرزا کے مطابق  اتھارٹی کے مطابق، اے آئی بیسڈ کیمروں کی مدد سے فوری طور پر جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کی شناخت ممکن ہو گئی ہے۔

سیف سٹی کے اے آئی سسٹم کے ذریعے متعدد کلون نمبر پلیٹس والی گاڑیاں ٹریس کی گئیں اور متعلقہ ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سڑکوں پر محفوظ ٹریفک ماحول کو یقینی بنانے اور جرائم کی روک تھام کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

مزیدخبریں