مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی  شادی، سیاسی شخصیات اور اہلخانہ کی شرکت

06:59 PM, 17 Jan, 2026

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر ایک بار پھر نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔ لاہور کی نجی سوسائٹی میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے جنید صفدر کا نکاح پڑھایا۔

تقریب میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر اہلخانہ کے علاوہ وفاقی و صوبائی وزرا، پارٹی رہنما اور متعدد غیر ملکی سفیروں نے بھی شرکت کی۔

جنید صفدر کی اہلیہ شانزے شیخ سیاسی رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں، جس سے دونوں خاندانوں کے سیاسی و سماجی روابط مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے۔ نکاح کی تقریب نجی نوعیت کی تھی اور سخت سکیورٹی کے انتظامات کے تحت منعقد کی گئی۔

مزیدخبریں