حمیرا اصغر قتل کیس میں اہم پیشرفت، دوست نے آخری یادیں سنائیں

06:44 PM, 17 Jul, 2025

کراچی: اداکارہ حمیرا اصغر کے قتل کیس میں تفتیشی ٹیم نے حمیرا کی ایک قریبی دوست کا بیان قلمبند کرلیا ہے، جو کیس میں اہم پیش رفت ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ رواں ہفتے پیش کی جائے گی۔

حمیرا نے اسلام آباد کے شوبز انڈسٹری کے پروڈیوسر سے رابطہ کیا تھا اور کام کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہی تھی۔ دوست نے بتایا کہ وہ عمرے کی ادائیگی سے قبل آخری بار حمیرا سے بات کی اور اپنے کیریئر کے لیے دعا کی درخواست کی۔

مزیدخبریں