لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انقلابی اقدامات کے باعث صوبے میں زراعت کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، جس سے نہ صرف کاشتکار خوشحال ہو رہے ہیں بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ کے خصوصی 'ایگریکلچر انٹرن پروگرام' نے نوجوان گریجویٹس کے لیے کامیابی کے دروازے کھول دیے ہیں۔ پروگرام کے تحت تربیت حاصل کرنے والے بیشتر انٹرنیز کو نجی شعبے (Private Sector) میں پرکشش ملازمتیں مل گئی ہیں، جو اس پروگرام کی افادیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
صوبے کی تاریخ میں پہلی بار 4 بڑے شہروں میں ماڈل ایگریکلچر مالز فعال کر دیے گئے ہیں۔ان مالز میں کاشتکاروں کو بیج، کھاد، زرعی ادویات اور ماہرانہ مشورے ایک ہی چھت تلے دستیاب ہیں۔ کاشتکاروں کی بڑھتی ہوئی مانگ اور آسانی کے پیش نظر صوبے بھر میں مزید 10 ماڈل ایگریکلچر مالز تیزی سے زیرِ تعمیر ہیں۔
زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے حکومت نے عملی اقدامات کیے ہیں۔ زمین کی ہمواری کے لیے جدید لیزر لینڈ لیولرز اور بلڈوزرز فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔
صوبے بھر میں کھالوں کو پختہ کرنے کا کام مکمل کیا جا رہا ہے، جس سے پانی کے ضیاع کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے اور آبپاشی کے لیے پانی کا بہتر استعمال یقینی بنایا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا 'خوشحال کاشتکار' ویژن: پنجاب میں زراعت کے جدید دور کا آغاز
03:37 PM, 17 Mar, 2026