دھوپ کا جادو، موسم بے قابو: شہر میں گرمی کی لہر کے بعد اب بادلوں کے راج کا انتظار

04:53 PM, 17 Mar, 2026

لاہور :شہر میں سورج کی تپش نے جہاں موسم کا مزاج بدل دیا ہے، وہی اب شہریوں کی نظریں آسمان کی جانب لگی ہیں جہاں محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی ہے۔
گزشتہ چند روز سے دن بھر سورج کی تیز چمک اور دھوپ کے جادو نے گرمی کا احساس بڑھا دیا تھا، جس کے باعث موسم کسی حد تک بے قابو ہوتا دکھائی دے رہا تھا۔ تاہم، شام ہوتے ہی خنکی کا احساس اب بھی برقرار ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خشک موسم کا سلسلہ اب ختم ہونے کو ہے۔    آج سے 20 مارچ تک ملک کے مختلف حصوں میں بادل برسنے کا قوی امکان ہے۔    مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ داخل ہو رہا ہے جو تپتی دھوپ کا زور توڑ دے گا۔
شہریوں کے لیے سب سے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ عید الفطر کے ایام میں ٹھنڈی ہوائیں اور بادلوں کا راج رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے دوران موسم انتہائی خوشگوار رہنے کی توقع ہے، جس سے پردیسیوں اور سیر و تفریح کے شوقین افراد کا مزہ دوبالا ہو جائے گا۔

مزیدخبریں