پاک، چین دوستی: گورنر پنجاب سے نئے چینی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

04:56 PM, 17 Mar, 2026

لاہور : گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے نئے متعین ہونے والے چینی قونصل جنرل نے لاہور میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید استحکام دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے نئے چینی قونصل جنرل کو لاہور میں تعیناتی پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ     پاکستان اور چین کے درمیان اعتماد اور محبت کا ایک اٹوٹ رشتہ ہے۔
    دونوں ممالک کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے جو ہر مشکل وقت میں ثابت قدم رہی ہے۔چینی قونصل جنرل نے گورنر پنجاب کی جانب سے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ    چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
    مستقبل میں بھی پاک ،چائنہ تعاون ہر سطح پر، خاص طور پر ترقیاتی منصوبوں اور عوامی رابطوں میں جاری رہے گا۔ملاقات میں پنجاب میں جاری مختلف چینی منصوبوں اور اقتصادی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب نے یقین دلایا کہ چینی باشندوں اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات اور تحفظ فراہم کیا جائے گا تاکہ دوطرفہ تعلقات کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں۔

مزیدخبریں