لاہور: شہر میں ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے ہر روٹ پر مجموعی طور پر 50 سے 100 روپے تک کرایوں میں اضافہ کیا، جس سے مسافر پریشان ہیں۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی پہلے ہی معمول سے زیادہ ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے اضافے کے بعد کرایوں میں اضافہ انہیں قبول نہیں ہے۔ شہری حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ڈیزل کی قیمت اور کرایوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔