لاہور: بڑھتی ہوئی سموگ اور ہوا کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس نے سخت اقدامات کیے ہیں۔ اکتوبر کے مہینے میں بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی 36,239 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔
اسی طرح، بغیر ترپال ریت اور مٹی لے کر شہر میں داخل ہونے والی 13,620 گاڑیوں کو بھی چالان کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات شہریوں کی صحت اور صاف ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔