لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہر سال ٹریفک حادثات ہزاروں خاندانوں سے پیارے چھین لیتے ہیں، جو ہر دل کے لیے ناقابلِ برداشت صدمہ ہے۔
مریم نواز نے عوام پر زور دیا کہ روڈز پر احتیاط کریں، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال نہ کریں، رفتار کی حد کا خیال رکھیں اور پیدل چلنے والوں کو ترجیح دیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت روڈز کو محفوظ بنانے کے لیے جامع اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید سخت جرمانے اور پابندیاں نافذ کی گئی ہیں، جبکہ گاڑیوں کی فٹنس کے باقاعدہ ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں تاکہ حادثات کی شرح کم کی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مختلف اضلاع میں سیف سٹی اور جدید ٹریفک نظم و نسق کے اقدامات عوام کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں اور اگر سب سڑک پر ذمہ داری سے چلیں تو حادثات کم ہوں گے اور پاکستان کے شہری محفوظ رہیں گ