لاہور: لیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ یکم تا 15 نومبر کے دوران بجلی چوری میں ملوث عناصر سے 1 کروڑ 2 لاکھ 15 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔
ترجمان لیسکو کے مطابق اس عرصے میں 1 ہزار 689 شکایات موصول ہوئیں، جن میں 1685 گھریلو, 2 صنعتی و کمرشل جبکہ 1 زرعی کنکشن سے متعلق شکایت شامل ہے۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 17 لاکھ 624 یونٹس کی بجلی چوری پکڑی گئی۔