پنجاب بار کونسل انتخابات؛ 75 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

08:33 PM, 17 Nov, 2025

لاہور: پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق پچھہتر نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سے کامیاب ہونے والے امیدواروں میں اویس احمد بھٹی، سمیرا حسین، شہزاد خان کاکڑ، ملک عدیل احسان، میاں آصف علی، عباس علی چدھڑ، ملک مقصود کھوکھر، میاں یاسر صدیق، ملک سہیل مرشد، ریحان احمد خان، رانا ضمیر احمد جھیڈو، چوہدری زبیر احمد کسانہ، عابد حفیظ ورک، میاں عمران پاشا، رانا حسیب احمد خان اور شاہد مقصود بھلہ شامل ہیں۔

پنجاب بار کونسل نے نتائج کی توثیق کے بعد کامیاب امیدواروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے جلد اجلاس طلب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں