لاہور: سموگ پر قابو پانے کے لیے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کی جانب سے بھرپور عملی اقدامات جاری ہیں۔ شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹری واشنگ مہم مسلسل جاری ہے تاکہ دھول مٹی کم ہو اور فضائی آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔
ایم ڈی پی ایچ اے کے مطابق "لنگز آف لاہور" منصوبے کے تحت پبلک پارٹنرز کے ساتھ مشترکہ طور پر شہر میں وسیع پیمانے پر شجرکاری کی جا رہی ہے۔ ترجیح ایسے سایہ دار اور مقامی اقسام کے درختوں کو دی جا رہی ہے جو ماحول دوست ہونے کے ساتھ سموگ میں کمی لانے میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ شجرکاری مہم آئندہ ہفتوں میں مزید تیز کی جائے گی تاکہ شہر کی فضا کو صحت مند اور صاف بنایا جا سکے۔