لاہور کی فضا بدستور آلودہ؛ AQI دو سو کے قریب، شہر دنیا کے آلودہ ترین مقامات میں دوسرے نمبر پر

08:41 PM, 17 Nov, 2025

لاہور: فضائی آلودگی نے ایک بار پھر شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی۔ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) دو سو کے قریب ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

شدید اسموگ اور دھوئیں کے باعث کھلی فضا میں سانس لینا مشکل ہوتا جا رہا ہے، جبکہ حدِ نظر میں کمی سے شہری روزمرہ سرگرمیوں میں مشکلات کا شکار ہیں۔

طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ ایسی صورتحال میں شہری ماسک اور حفاظتی عینک کا لازمی استعمال کریں، غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور بچوں و بزرگوں کو خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں