لاہور: فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے نواحی علاقوں میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹ مافیا کو بے نقاب کر دیا۔ کارروائی کے دوران 10 من ناقص اور مضرِ صحت کریم موقع پر ہی تلف کر دی گئی جبکہ کریم لے جانے والی گاڑی بھی ضبط کر لی گئی۔
حکام کے مطابق یہ کریم ممنوعہ کیمیکل پاؤڈر سے تیار کی جا رہی تھی اور اسے لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا، جہاں سے ناقص کھویا اور دیسی گھی تیار کر کے مختلف دکانوں تک پہنچایا جانا تھا۔