لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں جوا ایپ کی تشہیر سے متعلق مقدمہ، یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست آج مقرر تھی، تاہم جسٹس شہرام سرور کی رخصت کے باعث آج کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔
عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ نئی تاریخ کاز لسٹ جاری ہونے پر مقرر کی جائے گی۔