لاہور: حالیہ رپورٹ کے مطابق مختلف پولیس سٹیشنوں میں کیو میٹرک سسٹم اور ایل سی ڈی اسکرینز غیر فعال پائی گئی ہیں، جس سے ایس آئی پی ایس پروگرام کی شفافیت، عوامی رہنمائی اور افادیت متاثر ہو رہی ہے۔
سینئررپورٹر لاہور رنگ ادریس شیخ نے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس سٹیشنز کے فرنٹ ڈیسک پر ایل سی ڈی اسکرینز نصب کرنا لازمی تھا تاکہ شہریوں کو شکایات کے اندراج، ایف آئی آر کے اجراء کے عمل، ٹائم لائنز اور دیگر سہولیات سے آگاہ کیا جا سکے۔ غیر فعال ہونے کی وجہ سے شہری سہولتوں سے مستفید نہیں ہو پا رہے اور شکایات کے عمل میں تاخیر ہو رہی ہے۔
پولیس حکام نے کہا ہے کہ مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کی سہولت یقینی بنائی جا سکے۔